مشتعل افراد کا زاہد حامد کے گھر، جاوید لطیف کے ڈیرے پر حملہ

Tehreek e Labaik Protesters Attacked Javed Latif

جنگ: فیض آباد آپریشن کے بعد مشتعل افراد نے وفاقی وزیر قانون زاہد حامدکے گھر اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے ڈیرے پر حملہ کردیا ۔

پسرور کے علاقے ککے زئی میں مشتعل افراد نے وفاقی وزیر قانون کے گھر پر حملہ کیا ،اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی ، خوش قسمتی سے اس وقت زاہد حامد اور ان کے اہل خانہ گھر پر موجود نہیں تھے ۔

ادھر شیخوپورہ میں ن لیگی ایم این اے کے ڈیرے پر مسلح افراد نے حملہ کیا ،جاوید لطیف نے الزام لگایا کہ تصادم میں ان کے 5 کارکن زخمی ہوئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق جاوید لطیف کے گھر پر حملہ نہیں ہوا،ن لیگی ایم این اے مظاہرین سے مذاکرات کے لئے گئے ،اس دوران تلخ کلامی اور دھکم پیل ہوئی ،تاہم پولیس نے انہیں بحفاظت گھر پہنچادیا گیا ہے ،مظاہرین کے تشدد سے ایک انسپکٹر بھی زخمی ہوا ہے ۔



Recommended For You

Leave a Comment