افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں،آرمی چیف

General Bajwa in Munich Security Conference 2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے منظم کیمپ پاکستان میں نہیں،افغانستان میں ان کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔

جرمنی کے شہر میونخ میں میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان فخر سے کہہ سکتا ہے کہ اس نے کالعدم القاعدہ ، تحریک طالبان اور جماعت الاحرار کو شکست دی۔

ان کا کہناتھاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے پاکستانی سرزمین کو دہشتگردوں سے نجات دلائی اب وہاں دہشتگردوں کا کوئی منظم کیمپ نہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں،جہاں سے پاکستان پر حملے ہورہے ہیں۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی سرزمین ایک دوسرےخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے ’خلافت کے بعد جہاد ازم ‘کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ خود پر قابو پانا بہترین جہاد ہے،ہم نے 2017 ء میں آپریشن ردالفساد شروع کیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہناتھاکہ تمام مکتبہ فکر کے علما نے مذہب کے نام پر کی جانے والی دہشت گردی کیخلاف فتویٰ دیا ہے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment