ناروے میں شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈریزیگ تقریب میں اداکارہ ریما نے خصوصی شرکت کی

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (خصوصی رپورٹ)

شوکت خانم اسپتال پاکستان کے لیے شمالی یورپ کے ریجن سکینڈے نیویا میں فنڈریزنگ مہم شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں ناروے، ڈنمارک اور سویڈن میں مقیم پاکستانی شخصیات پر مشتمل تنظیم فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سکینڈے نیویا قائم کردی گئی ہے۔

گذشتہ روز اس سلسلے میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں فنڈ ریزنگ کے لیے اس تنظیم کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اہم نارویجن پاکستانی شخصیات نے شرکت کی اور اس چندہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

شوکت خانم اسپتال پاکستان کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصم یوسف، ناروے میں فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سکینڈے نیویا کے چیئرمین شہبازطارق اور اداکارہ ریما خان نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض مشہورپاکستانی کمپیئرشاہ رخ سہیل نے انجام دیئے۔




اس دوران دیگر اہم شخصیات میں شوکت خانم اسپتال کی اسسٹنت مارکنٹنگ منیجر نائلہ خان، فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سکینڈے نیویا کے جنرل سیکرٹری شاہد جمیل، فنانس سیکرٹری شازیہ بشیر اور ماضی کی دو مشہور پاکستانی اداکارائیں سونیا خان اور ارم حسن بھی موجود تھیں۔

ناروے میں چندہ مہم کے دوران پانچ لاکھ اکیس ہزارآٹھ سو نارویجن کراون جمع ہوئے جو پاکستانی روپوں میں ستر لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔ یہ بھی بتایاگیا کہ اس طرح کی تقریب گذشتہ دنوں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں بھی منعقد ہوئی جس میں اداکارہ ریما خان کے علاوہ فرینڈزآف شوکت خانم اسپتال سویڈن کے منتظم ڈاکٹر محمد عارف کسانہ نے بھی خطاب کیا۔ سویڈن میں ایک پاکستانی شخصیت شیخ سعید نے عمران خان کے دستخط والا بلا خرید کر چندہ دیا۔

یادرہے کہ شوکت خانم اسپتال لاہور اور پشاور کے بعد اب شوکت خانم اسپتال کراچی میں زیرتعمیر ہے۔ کراچی کے منصوبے کا ڈیڑہ سال قبل سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جبکہ اس کا افتتاح آئندہ سال کے اختتام پر متوقع ہے۔

 

Recommended For You

Leave a Comment