شارجہ : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے مات دیدی

 

شارجہ : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے مات دیدی

پاکستان سپر لیگ 3کے سلسلے میں آج شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کویک طرفہ مقابلے کے بعد 45رنز کے مارجن سے ہرا دیا ہے۔

شارجہ : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے مات دیدی

میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے والی پشاور کا پلڑا ابتداء سے ہی بھاری رہا ،کراچی کو پہاڑ جیسا ہدف مقرر کرنے کے بعد ، انہیں ہدف کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات سے دوچار رکھا۔

کراچی جو182رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 137رنز اسکور کرسکے، ان کی تمام تر اننگز میں اوپنر بابر اعظم اور شاہد آفریدی کے علاوہ کوئی بیٹسمین زلمی بولرز کا سامنا نہ کرسکا ۔

بابر اعظم 4چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 66رنز اسکور کرپائےانہیں وہاب ریاض نے پویلین بھیجا جبکہ آفریدی نے 8 گیندوں پر4چھکوں کی مدد سے 26رنز بنائے انہیں لیام ڈوسن نے اپنا شکار بنایا۔

شارجہ : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے مات دیدی

ٹیم کے دیگربیٹسمین میں جو ڈینلی صفر ، کولن انگرام بھی صفر،کپتان ایون مورگن 5، روی بوپارا 7، محمد رضوان 16رنز اور اسامہ میر 9رنز اسکور کرسکے ۔

زلمی بولرز کی جانب سے لیام ڈوسن نے 4اوورز میں 17رنز کے عوض 3، عمید آصف اور وہاب ریاض نے 2،2 اورحسن علینے ایک وکٹ حاصل کی ۔

شارجہ : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے مات دیدی

اس سے قبل کامران اکمل کی75رنز کی اننگز،سعد نسیم اور ڈیرن سیمی کی جانب برق رفتار اسکورنگ کی بدولت پشاور نے 6وکٹوں کے نقصان پر کراچی کو جیت کے لیے 182رنز کا ہدف دیا ۔

کامرا ن اکمل نے 51گیندوں پر 6 چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 75رنز اسکور کیے ،جبکہ اننگز کے آخر اوورز میں سعد نسیم 35اور کپتان ڈیرن سیمی نے36رنزکے ساتھ بڑی تیزی سےاسکور میں اضافہ کیا۔

زلمی کی جانب آئوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین محمد حفیظ تھے، انہیں صفر پرعثمان خان نے بولڈ کیا جبکہ ٹیم کے دیگر نمایں بیٹسمین میں ڈوین اسمتھ 15، رکی ویسلز 11اور لیام ڈوسن 2رنز بنا سکے ۔

شارجہ : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے مات دیدی

ادھر کنگز کے بولرز کی جانب سے عثمان خان سب سے کامیاب بولررہے انہوں نے 4 اوورز میں 11رنز کے عوض 3 وکٹیں  حاصل کیں جبکہ آفریدی ، عامر اور بوپارا کے حصے میں ایک ، ایک وکٹ آئی۔

شارجہ : پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے مات دیدی

اس جیت کے بعد پشاور زلمی کے 9میچوں 4 جیت کے ساتھ 8پوائنٹس ہیں جبکہ 5 میچوں میں انہیں شکست ہوئی جبکہ کراچی کنگز نے 9 میچوں 4 جیتے اور اتنے ہی ہارے جبکہ ان کا ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا تاہم ان کے 9پوائنٹس ہیں۔

 خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment