چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، ووٹنگ کا آغاز

چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی، سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا۔

مقابلہ برابرہونےپریاکسی امیدوارکےاکثریت لینےتک ووٹنگ کا عمل جاری رہےگا۔

چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے قواعد کے مطابق انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گا،سینیٹ قواعدکےمطابق اکثریتی ووٹ لینےوالاامیدوارہی کامیاب ہوگا۔

اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرسردار یعقوب ناصر کی زیرصدارت شروع ہوا۔

چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےانتخاب کے لیے سینیٹ ہال میں بیلٹ باکس پہنچا دیا گیا،گھنٹیاں بجا دی گئیں ارکان ایوان میں پہنچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ کے لیے راجا ظفر الحق اور صادق سنجرانی کے درمیان مقابلہ ہے۔

راجا ظفرالحق حکمران اتحاد کی جانب سے جبکہ اپوزیشن اتحاد کی طرف سے صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین کے لیے حکمران اتحاد کی طرف سے عثمان کاکڑ اور اپوزيشن کی جانب سے سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار ہیں۔

خفیہ ووٹنگ میں 103سینیٹرز حصہ لیں گے،سینیٹ رولزکےمطابق چیئرمین کے لیے کم ازکم 53 ووٹوں کاحصول ضروری ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment