پاکستانی ریسرچر سید سبطین شاہ کی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پریس کلبز کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اس موقع پرامجد فاروق بھی موجود تھے

Pakistani Researcher Syed Sibtain Shah meets Jarosław Włodarczyk Secretary General of International Association of Press Clubs
پاکستانی ریسرچر سید سبطین شاہ کی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پریس کلبز کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران
وارسا: 
پاکستانی ریسرچ سکالر اور سینئرصحافی سید سبطین شاہ نے اس ہفتے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پریس کلبز کے سیکرٹری جنرل ’’جارواسلوو ولادرچیک‘‘ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گجرات لینک کے چیف ایڈیٹر امجد فاروق بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپ کے میڈیا کے مابین تعلقات  اور پاکستان اور یورپ کے حالات پر بات چیت ہوئی۔
’’جارواسلوو ولادرچیک‘‘ جو یورپین فیڈریشن آف پریس کلبز کےسیکرٹری جنرل بھی ہیں، نے کہاہے کہ میڈیا پاکستان اور یورپ کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردا ادا کرسکتاہے۔ انھوں نے کہاکہ میڈیا کے مابین تعاون کو آگے بڑھایا جائے اور میڈیا کو اہمیت دی جانی چاہیے۔  ’’جارواسلوو ولادرچیک‘‘ نے مزید کہاکہ آج کل کی دنیا میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہوگیا ہے اور میڈیا حالات کو سدھارنے کے لیے ایک ابزار کے طور پر بھی استعمال ہوسکتاہے۔

 

Pakistani Researcher Syed Sibtain Shah meets Jarosław Włodarczyk Secretary General of International Association of Press Clubs
پاکستانی ریسرچر سید سبطین شاہ کی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پریس کلبز کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کے دوران
میڈیا اپنے غیرجانبدارانہ کردار کے ذریعے معاشرے میں پائے جانے والے اصلاح طلب موضوعات کو اجاگر کرتاہے تاکہ معاشرہ بہتری کی طرف جاسکے۔ خاص طورپر آج کل کے حالات کو دیکھتے ہوئے میڈیا کو معاشرے کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ خصوصاً اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں یہ کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ سید سبطین شاہ نے کہاکہ پچھلے ادوار یعنی ماضی قریب میں مختلف پہلوووں سے پاکستان میں حالات کوئی سازگار نہیں رہے لیکن کچھ اچھے کام بھی ہورہے ہیں جنہیں میڈیا کے ذریعے اجاگر کیاجاسکتاہے۔ پاکستان کے صحافیوں کے اچھے کام کو دنیا میں متعارف کروایا جا سکتاہے۔ خاص طور پر فوٹوجرنلسٹوں
کی تصاویرکی نمائش اس سلسلے میں اہم کردا ادا کرسکتی ہے۔
Cheif Editor Gujrat Link Amjad Farooq with Jarosław Włodarczyk Secretary General of International Association of Press Clubs
گجرات لینک کے چیف ایڈیٹر امجد فاروق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پریس کلبز کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ
’’جارواسلوو ولادرچیک‘‘  نے بتایاکہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پریس کلبز کی دوسالہ جنرل اسمبلی کا اجلاس آئندہ سال کی دوسری سہ ماہی میں بلجیم میں ہورہاہے اور اس جنرل اسمبلی میں پوری دنیا میں صحافیوں اور ان کے پریس کلبوں کو درپیش چینلجوں اور مواقع کے حوالے سے موضوعات زیرغور آئیں گے۔ ملاقات کے دوران بھی تسلیم کیا گیا کہ پاکستان کے بارے میں مغرب میں کوئی اچھا تاثر نہیں پایا جاتا لیکن اسے درست کرنے میں میڈیا اہم کردار کرسکتاہے۔ اس بات پر بھی زور دیاگیا کہ یہ پاکستانی میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ یورپی میڈیا کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھائے اور پاکستان کے بارے میں اچھا تاثر قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔  ’’جارواسلوو ولادرچیک‘‘ جن کا تعلق مرکزی یورپ کے تیزی سے ترقی کرنے والے ملک پولینڈ سے ہے، نے مزید کہاکہ پاکستان اور یورپ کے مابین صحافیوں کے وفود کے تبادلے بھی موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔
 یورپین فڈریشن آف پریس کلبز، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پریس کلبز کا حصہ ہے جس کا سیکرٹریٹ وارسا کے دارالحکومت پولینڈ میں ہے۔
 
یہ تنظیم پندرہ سال قبل قائم ہوئی تھی اور اس کو قائم کرنے کا مقصد دنیا بھر کے پریس کلبز کے مابین تعاون کر بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ 
 
 




Recommended For You

Leave a Comment