پاکستان: نارویجن صحافی قذافی زمان تیسری دن بھی رہا نہ ہوسکے

Kaddafi Zaman in Jail

(اوسلو بیورو رپورٹ)

کتنے ستم کی بات ہے کہ پاکستان میں انتخابات کی کوریج کے دوران بے گناہ گرفتار ہونے والے نارویجن پاکستانی صحافی قذافی زمان تیسری دن بھی رہا نہ ہوسکے۔ 

انہیں جمعہ کے روز گجرات میں نوازشریف کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کی کوریج کے دوران پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

وہ پولیس کو بتاتے رہے کہ وہ صحافی ہیں لیکن پولیس نے انہیں بلواہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ وہ اس وقت سول لائن تھانہ گجرات میں پابند سلاسل ہیں۔ 




ناروے میں پاکستان کے سفارتخانےکے حوالے اور پاکستان میں ناروے کے سفارتخانے کے حوالے سے بھی خبریں آئی ہیں کہ وہ ان کی رہائی کے کوشاں ہیں۔ 

یاد رہے کہ قذافی زمان ناروے کی ٹی وی ٹو کے مشہور صحافی ہیں اور ان کے پیشہ وارانہ کام کی وجہ سے ناروے کے صحافی حلقوں میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ 

قذافی زمان کے والد چوہدری محمد زمان پرامید ہیں کہ سوموار کے روز ان کے بیٹے کی ضمانت پر رہائی ہوجائے گی۔ 

قذافی زمان جو جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر صحافی سمجھے جاتے ہی، کو ٹی وی ٹو اکثر پاکستان سمیت دیگر ممالک میں اہم واقعات کی کوریج کے لیے روانہ کرتا رہتاہے۔

قذافی زمان کی گرفتاری پر ناروے کے صحافتی حلقوں نے مذمت کی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ناروے میں پی پی پی کے جنرل سیکرٹری مرزا ذوالفقار اور دیگر کمیونٹی رہنماووں نے بھی قذافی زمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment