وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کی نئی 47 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی وسینیٹ ، ممتاز شخصیات کی بڑی تعدادشریک تھی ۔

وزارت توانائی کے نام سے نئی وزارت قائم ہو گی، نئی کابینہ میں28 وفاقی وزرااور19وزرائےمملکت شامل ہیں، جن میں خواجہ محمد آصف وزیرخارجہ،احسن اقبال وزیر داخلہ ، خرم دستگیر وزیر دفاع ،سردار ٕمحمد یوسف بدستور وفاقی وزیر مذہبی اُمور ہی رہیں گے۔

اسحاق ڈار ایک بار پھر وزیر خزانہ ہوں گے۔نئی کابینہ میں مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات کا منصب دیا گیا ہے۔




وفاقی کابینہ میں دانیال عزیز کو وزارت اُمور کشمیر، جنید انوار کو وزیر مملکت مواصلات ،سائرہ افضل تارڑکو وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔

دیگر وفاقی وزرامیں پرویزملک،اویس لغاری،خواجہ آصف،اکرم درانی،ریاض پیرزادہ ، حافظ عبدالکریم، رانا تنویر، جاوید علی شاہ اوربلیغ الرحمان شامل ہیں جبکہ سعدرفیق،کامران مائیکل،عبدالقادربلوچ،سکندرحیات بوسن ،سینیٹر مشاہد اللہ اور محسن شاہنواز بھی وزیربن گئے۔

نئی کابینہ کی منظوری سابق وزیراعظم نواز شریف نے دی۔چودھری نثار نے کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کے نامزد ارکان کو خود ٹیلی فون کر کے انہیں وفاقی کابینہ کا حصہ بنانے سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نئی وفاقی کابینہ میں نئے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں سینیٹر مشاہد اللہ خان، پرویز ملک، طلال چوہدری، جنید انوار چوہدری، دانیال عزیز اور محسن شاہنواز شامل ہیں۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment