ہیومن سروسزناروے کے وائس چیئرمین چوہدری غلام سرور کو بیٹے کی پیدائش پر دنیا بھر سے مبارکباد

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو/ناروے(پریس ریلیز) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ہیومن سروسز ناروے کے وائس چیئرمین چوہدری غلام سرور آف پنڈی سلطانپور کے ہاں اوسلو میں بیٹے کی پیدائش پر خاندان بھر میں جشن کا سماں ہے۔ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کی نسبت سے نومولود کا نام سیف علی سرور رکھا گیا ہے۔ بچے کے والد چوہدری غلام سرور کے ساتھ ساتھ اٹلی کے شہر بولونیا میں مقیم نومولود کے دادا حاجی میاں خاں، چچاؤں چوہدری اکرام شہزاد اور چوہدری عمران شہزاد کو بھی لوگ مبارکباد دے رہے  ہیں۔

پاکستان، ناروے، اٹلی، امریکہ، جرمنی اور دیگر ممالک میں مقیم عزیز و اقارب اور دوست احباب کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ جن شخصیات نے ابتک مبارکباد دی ہیں ان میں بولونیا میں مقیم معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محمد رزاق چھنی، چوہدری فیصل محمود چیچی، چوہدری محمد الیاس چوہان، آصف رضا، چوہدری الیاس احمد ڈھلیان، چوہدری یاسر شبیر ککرالی، ڈاکٹر محمد امتیاز چوہدری، چوہدری دلشاد حسین چھنی، چوہدری محمد بوٹا آف موسی کمالا، چوہدری محمد طارق دھوتھڑ شامل ہیں۔ 




ناروے سے ممتاز عالم دین مفتی زبیرتبسم، اوسلو سٹی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹرراجہ مبشربنارس، کونسلرگرورود اوسلو ڈاکٹر شہزاد بنارس، پاک۔ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سروربھٹیاں، سماجی و کاروباری شخصیات چوہدری اصغردھکڑ، ملک محمد پرویز، پی ٹی آئی جھانٹلا گجرات کے سید خالدحسین شاہ، سید زاہد حسین شاہ، ایڈوکیٹ سید جاوید شاہ، چوہدری شبیرحسین، عزیزالرحمان چشتی، راجہ سرفراز آف راجہ ٹریول، چوہدری قاسم ممبرگورودکونسل،جاوید سرور، شاہد منیر، حلقہ ارباب ذوق کے آفتاب وڑائچ، پاک، ناروے ٹائمزکے چیف میاں صفدر، چوہدری سجادداد، چوہدری منشا خان نوناوالی، سابق رکن ناروے پارلیمنٹ اطہرعلی، ہیومن سروسز ناروے کے چیئرمین چوہدری خالدکسانہ اور تنظیم کے دیگر عہدیداران شامل ہیں۔

دیگرممالک سے

 سید فرحت حسین شاہ دھنی، صوفی عارف مرالہ پیرس، چوہدری ماجد پسووال پاکستان، نزاکت راجہ پوراں امریکہ، راجہ عامر چب پوراں امریکہ، راجہ پرویز، چب پوراں امریکہ، ملک محمد حنیف گوڑاجٹاں، چوہدری افتخاراحمد آف معروف، چوہدری وسیم شہزاد آف معروف، چوہدری اعجاز پیارا جرمنی، احمد فاروق چشتی برطانیہ، پیر عزیز الرحمان براقی، صاحبزادہ عاصم مہروی چشتیاں، خواجہ زبیرآف موہری شریف، ڈاکٹر محمد اصغر مہمند چک آسٹریا و دیگر نے اپنے تہنیتی پیغامات میں نومولود کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment