نیا سال، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

وفاقی حکومت نے نئے سال کے پہلے ہی دن عوام پر مہنگائی بم پھوڑ دیا،پٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا ،پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 6پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 81روپے 53پیسے ہوگی ۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے ،یوں نئی قیمت    89اعشاریہ91 روپےفی لیٹر ہوگئی۔

مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے 74 پیسے کا اضافہ کیا گیا ،اب مٹی کا تیل 64 روپے 30 پیسے میں ملے گا جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 6روپے 25 بڑھادی گئی ،جس کے بعد لائٹ ڈیزل صارفین کو 58اعشاریہ37 روپےمیں دستیاب ہوگا ۔

مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا کہ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی پرائس میں اضافے کے بعد کیا ہے ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئے برس کے آغاز سے اضافے کے باوجود ملک میں پٹرول کی قیمت بھارت ، بنگلا دیش اور ترکی کے مقابلے میں کم ہے ۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment