خدا وجود رکھتا ہے لیکن لوگ مرتبط نہیں، مولانا اعجازحسین آشنا کا محبان اہل البیت اوسلو میں خطاب

Maulana Ijaz Hussain

اوسلو (پ۔ر) خدا وجود رکھتا ہے لیکن لوگ مرتبط نہیں ہوتے اور نہ ہی جستجو کرتے ہیں۔ مرکز محبان البیت اوسلو، ناروے میں اپنے فکرانگیز خطاب میں مولانا اعجاز حسین آشنا نے مزید کہاکہ ساری کائنات رب العالمین نے بنائی۔ وہ ہی ہروجود کا خالق ہے۔

توحید و رسالت کے موضوع پر محفل کا اہتمام مرحوم سید اسحاق اعظمی کے ایصال ثواب کےلیے کیاگیا تھا۔ محفل کے دوران میزبانی کے فرائض مرکز محبان کے سابق سربراہ سید حسین موسوی نے انجام دیئے۔
مولانا اعجاز حسین آشنا نے رسالت کے بارے میں کہاکہ رب العالمین نے حضرت ختمی مرتبت کو پوری کائنات کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا۔ پیغمبراکرم نے اپنے اعلیٰ ترین اخلاق سے اور عملی نمونہ دکھا کر لوگوں کو ہدایت کی۔
انھوں نے خدا کے وجود کے بارے میں متعدد مثالیں پیش کیں۔ انھوں نے عقیدہ توحید کے بارے میں مزید کہاکہ خدا کا کوئی مثل ونظیر نہیں ہے۔ اللہ تعالی اپنی ذات اور صفات میں واحد اور لاثانی ہے اس کی صفات میں کوئی اس کا شریک نہیں۔ تمام کائنات اس ذات باری تعالیٰ کی پیدا کردہ ہے۔ اس کے سامنے ساری مخلوق اور دنیا کی طاقتیں ہیچ ہیں۔
مولانا اعجاز حسین آشنا نے زور دے کرکہاکہ پرودگار ہرچیز پر قادر ہے اور ہمیں دعاووں اور مناجات کے ذریعے رب العالمین سے مرتبط ہونے کی ضرورت ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment