مسلم ممالک کی لیبر ٹریڈ ٹریڈ یو نینز کی دوسری عالمی کانفرنس ترکی کے شہر استنبول میں شروع

This slideshow requires JavaScript.

(استنبول (ضیاءسید سے

مسلم ممالک کی لیبر ٹریڈ ٹریڈ یو نینز کی دوسری عالمی کانفرنس ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہو گئ ہے تفصیلات کے مطابق ترکی کی حکومت اور مقامی سرکاری ملازمین کی ٹریڈ یونین کے اشتراک سے دنیا بھر کے مسلم ممالک میں لیبر اور ٹریڈ یونینز کے حقوق پر کام کرنے والی ٹریڈ یونینز کی دوسری عالمی کانفرنس استنبول میں شروع ہو گئ ہے کانفرنس کا افتتاخ ترکی کے وزیر مخنت نے کیا مسلم ممالک کی ٹریڈ یونینز کی عالمی کانفرنس میں پاکستان کی تین ٹریڈ یونینز بھی شریک ہیں جن کی نمائندگئ آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز کے جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید کر رہے ہیں جبکہ دلاور خان کامریڈ، سلطان خان اور دیگر وفد میں شامل ہیں عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیرزادہ امتیاز سید نے کہا کہ جدید سہولتوں سے آراستہ دور میں انسان کی مخنت مزدوری اور دن بھر کی مشقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لیے جہاں قانون و انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی اشد ضرورت ہے وہاں مزدورں کا استحصال روکنے کی ضرورت ہے اور مزدوروں کے عالمی قوانین اور انسانی حقوق پر عمل درآمد حکومتی اداروں کا کام ہے، روزگار کے بہتر مواقع پیدا کر کے بے روزگاری پر قابو پایا جا سکتا ہے جدید سائنسی اور مشینری کے دور میں بھی مزدور کی اہمیت سے انکا ناممکن ہے، مہنگائی کو مد نظر رکھ کر مزدوروں کی اجرت میں اضافہ یقینی بنایا جانا چاہیے تا کہ احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے، اگر مزدور خوشخال ہو گاتو ملک خوشخال ہو گا،سائنس اور جدید دور کی مشینری بھی انسان کی ایجاد ہے




Recommended For You

Leave a Comment