حلقہ ارباب ذوق کا ناروے میں مادری زبانوں میں مشاعرہ، متعدد شخصیات شریک ہوئیں

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (بیورو رپورٹ)

ناروے میں ادبی تنظیم حلقہ ارباب ذوق کے زیراہتمام عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر متعدد مادری زبانوں پر مشتمل ایک خوبصورت مشاعرہ منعقد ہوا۔

اوسلو کی فروست لائبریری میں معنقد ہونے والے اس مشاعرہ میں اردو، نارویجن، پنجابی اور ہندی میں منفرد اور قابل ستائش شاعری کی گئی جس پر شرکا نے شعراء کو خوب داد دی۔




کئی زبانوں کی اس مشاعرے کے دوران مساوات، امن و آشتی اور مادری زبانوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ خاص طور پر یہ بات کہی گئی کہ مادری زبانوں کی ترقی و ترویج کے لیے اقدامات ہونے چاہیے کیونکہ مادری زبان مضبوط ہونے سے انسان کی شخصیت پر گہرے اور مثبت اثرات پڑتے اور اسے دوسرے زبانیں سیکھنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔

مشاعرے میں جن شعراء نے حصہ لیا ان میں پنجابی کے نارویجن پاکستانی شعراء آفتاب وڑائچ (سربراہ حلقہ ارباب ذوق) اور خالد تھتھال، ہندی اور پنجابی کے نارویجن ہندی شعراء اندرجیت پال اور رائے بھٹی، نارویجن شاعر ماریوس ابراہمسن اور نارویجن شاعرہ ایدا لورا رنگدھال شامل ہیں۔ مشاعرے کے دوران نظامت کے فرائض یورن نے انجام دیے۔

اس موقع پر پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز مہر، پاک۔ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور، ادبی تنظیم دریچہ کے محمد ادریس، سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ چوہدری خالد محمود، ہیومن سروسز ناروے کے چیئرمین خالد کسانہ، پیپلزپارٹی ناروے کے سینئررہنماء میاں اسلام اورارشد بٹ، سماجی شخصیات انجم وڑائچ، افتخارناز، چوہدری منیرتارڑ اور پرویزاختربھٹی بھی موجودتھے۔  

Recommended For You

Leave a Comment