نارویجن پاکستانی سماجی شخصیت سید مبارک شاہ کا اوسلو میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ

This slideshow requires JavaScript.

:اوسلو

نارویجن پاکستانی سماجی شخصیت سید مبارک شاہ نے اوسلو کے مضافات میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا۔ عشائیہ میں ناروے میں مقیم سترکی دہائی کے کہنہ مشق پاکستانی سیاستدان جاوید کھوکھر، ریسرچرو صحافی سید سبطین شاہ، متحارک سماجی شخصیات ملک پرویز مہر بدرمرجان اور راجہ اکرم نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کے حالات اور نارویجن پاکستانیوں کی سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ جاوید کھوکھر نے کہاکہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے ذریعے اس ملک کے مسائل حل کئے جاسکتاہے۔ تعلیم کے شعبے میں ناروے کے تجربات سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔
سید سبطین شاہ نے کہاکہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کے آزادی ضروری ہے۔ آزادی کے مختلف پہلوو ہیں۔ لوگوں کو اپنے حقوق پتہ ہونے چاہیے اور انہیں اپنے حقوق حاصل کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔
ملک پرویز مہر اور راجہ اکرم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ میزبان سید مبارک شاہ نے اپنے تاثرات بیان کئے اور شرکا سے رائے لینے کی کوشش کی۔ مبارک شاہ نے کہاکہ پاکستان کا دانشور طبقہ ملک کے حالات سدھار سکتاہے۔




Recommended For You

Leave a Comment