چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیرکے صحافیوں کی جدوجہد کو سراہا ہے

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیرمیں کام کرنے والے ان صحافیوں کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا ہے جو اپنی جان پر کھیل کر اس خطے کی خراب صورتحال خاص طور پر بڑے پیمانے پر رونما ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

ورلڈ پریس فریڈم ڈے (عالمی یوم آزادی صحافت) کے موقع پر اپنے ایک بیان میں علی رضا سید نے کہاکہ ہم ان بہادر اور پیشہ ور کشمیری صحافیوں کی 

 کو داد دیتے ہیں جو خطرات کے باوجود دنیا کو مقبوضہ کشمیر کے بارے میں حقائق بتا رہے ہیں۔

انھوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کی طرف سے اظہار رائے کی آزادی پر پابندیوں اور خصوصاً پریس کی آزادی پر قدغن کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

واضح رہے کہ بھارتی حکام کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر سنسرشپ معمول بن چکا ہے اور اس کے علاوہ صحافیوں کو ہراساں کیا جاتا ہے اور جان لیوا حملوں کو نشانہ بنایاجاتاہے۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے دنیا کی بااثر طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر دباو ڈالیں تاکہ مقامی اور غیرملکی صحافیوں کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی آزادانہ رپورٹنگ کرنےکی اجازت دی جائے۔

علی رضا سید نے عالمی یوم آزادی صحافت پر دنیا کے دیگرخطوں میں بھی کام کرنے والے صحافیوں کے ساتھ  بھی یکجہتی کا اظہارکیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافیوں کے حقوق اور ان کی سلامتی کو یقینی بنائے۔

Recommended For You

Leave a Comment