8 سالہ کشمیری بچی آصفہ کیلئے بولی وڈ میں بھی آوازیں بلند

8 years old kashmiri girl asifa

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کھٹوعہ میں رواں برس جنوری میں اغوا کے بعد اجتماعی ’ریپ‘ کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بیہمانہ قتل کی گئی 8 سالہ بچی کے واقعے نے نہ صرف کشمیر اور ہندوستان بلکہ پوری دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ مسلمان بچی کے اغوا، ریپ اور قتل میں تمام ملوث ملزمان ہندو ہیں۔ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث گرفتار ہندو پولیس اہلکار کو رہا کیا گیا۔یہ معاملہ اس وقت مذہبی و سیاسی رنگ اختیار کر گیا، جب ہندؤں نے بچی کو قتل اور ریپ کا نشانہ بنانے والے ہندؤں اور مسلمانوں نے قتل کی گئی بچی کے حق میں مظاہرے کرنا شروع کردیے۔اب اسی معاملے پر بولی وڈ اسٹار نے بھی آصفہ کا ساتھ دیتے ہوئے ملزمان کو سخت سے سخت اور جلد سے جلد سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اکشے کمار نے ٹوئیٹ کی کہ بطور معاشرہ ہم ایک بار پھر ناکام ہو رہے ہیں، جیسے جیسے معصوم آصفہ کیس کے لرزہ خیز انکشافات سامنے آ رہے ہیں، ہر کسی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، کھلاڑی ہیرو نے لکھا کہ آصفہ کا معصوم چہرہ ان کی آنکھوں سے اوجھل نہیں ہو




رہا۔اکشے کمار نے لکھا کہ آصفہ کیس میں جلد اور سخت انصاف ہونا چاہیے۔اداکارہ سونالی باندرے نے آصفہ کے واقعے کو سیاسی و مذہبی رنگ دینے والے عمل کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں اس بات پر شرم آنی چاہیے کہ اس واقعے کو ہم عالمی میڈیا کی زینت بننے کے بعد اہمیت دیے رہے ہیں۔سونالی باندرے نے لکھا کہ ہمیں اس بات پر بھی شرم آنی چاہیے کہ ہم بچیوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔اداکار راج کمار راؤ نے آصفہ کے ساتھ آنے والے ظلم کو خوفناک قرار دیتے ہوئے اس بات پر بھی تعجب کیا کہ کس طرح کوئی ملزمان کا دفاع کر سکتا ہے۔فلم ساز کرن جوہر نے بھی آصفہ کو انصاف دلانے کے لیے ٹوئیٹ کی اور کہا کہ معصوم بچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔سونم کپور نے آصفہ کے ملزمان کے حق میں مظاہرہ کرنے والے ہندوؤں اور رہنماؤں کو جعلی قرار دیتے ہوئے تعجب کیا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ یہ سب ان کے ملک میں ہو رہا ہے۔پریٹی زنٹا نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے ان کے مذہب سے انسانیت زیادہ اہم ہے اور وہ ہر متاثر بچے کے حق میں مذہب سے بالاتر ہوکر بولتی رہیں گی۔سنجے دت نے لکھا کہ ہم بطور ایک سماج ناکام ہوچکے ہیں۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment