واقعہ کربلا کے بارے میں نارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی کا آرٹ ورک

اس سلسلے میں ارویجن پاکستانی مصور انور علی کاظمی سے ڈاکٹر سید سبطین شاہ کی ملاقات

یہ دستاویزی فلم نامور نارویجن پاکستانی مصور سید انور علی کاظمی کی مصوری کے بارے میں ہے، جنہوں نے حال ہی میں واقعہ کربلا کی بڑے خلوص سے تصویر کشی کی ہے۔ اس تصویر پر وہ کافی عرصے سے کام کررہے تھے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں، تصویر میں ایک طرف خاندان امام حسین (ع) کے خیمے دکھائی دیتے ہیں، جہاں خواتین و بچے تین دن کے بھوکے اور پیاسے ہیں اور دوسری طرف میدان میں یزید کا لشکر ہے جو حضرت غازی عباس علمدار پر حملہ آور ہورہا ہے جو خیموں تک پانی لے جانا چاہتے ہیں۔ خاص طور پر مصور نے یہاں حضرت غازی عباس کی شہادت کے منظر کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح آپ پانی کا مشکیزہ بھر کر خیمے کی طرف لے جارہے ہیں اور یزیدی فوج کس طرح آپ کو تیروں اور تلواروں سے روک رہی ہے۔
اس سال آٹھ محرم ۲۰۲۰ کو انجمن حسینی ناروے میں سید انور علی کاظمی نے مجلس شہادت حضرت غازی عباس کے دوران اس تصویر کو عزارادران سید الشہدا کے سامنے پیش کیا ہے۔
آج سے چند سال قبل انور علی کاظمی امام حسین علیہ السلام کے گھوڑے ذوالجناح کی بھی تصویر بنا چکے ہیں۔
اس کے علاوہ، اس عظیم نارویجن پاکستانی مصور کی گیلکری میں متعدد تصاویر موجود ہیں جو عالمی معاملات سے لے کر سماجی احساسات اور ثقافتی اقدار تک کی عکاسی کرتی ہیں۔

Recommended For You

Leave a Comment