اوسلو: شیخ طارق کی اپیل پر محسن راجہ کے ’’سامفونس انگاشرتے‘‘ گروپ کی پاکستان میں مزدورطبقہ کیلئے فنڈریزنگ احسن قدم ہے، قمراقبال کی اوورسیز ٹریبون سے گفتگو

 Chairman Pakistan Union Norway Ch  Qamar Iqbal 

اوسلو (خصوصی رپورٹ)

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاہے کہ

پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدور طبقات کی مدد کے لیے شیخ طارق محمود کی اپیل پر فیس بک پیج

Samfunnsengasjerte Norsk-Pakistanere

کی ٹیم کی طرف سے فنڈریزنگ ایک انتہائی قابل تحسین قدم ہے۔

انہوں نے اوورسیز ٹریبون سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ

Samfunnsengasjerte norsk-pakistanere

کی طرف سے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بہت ہی مثبت و فوری ردعمل سامنے آیا ہے۔

اوسلو، ناروے کے باسی اس نیک کام میں خلوص دل سے عطیات جمع کروا رہے ہیں۔

اس مہم کے تحت کل یکم اپریل چندہ جمع کرنے کا آخری دن ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان یونین ناروے اوسلو اور ناروے کے دیگر شہروں میں مقیم اپنے تمام بزرگوں، بھائیوں اور بہنوں اور تمام سماجی، دینی و ثقافتی اداروں اور تنظیموں اور مساجد کی انتظامیہ سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ سب مل جل کر اس فنڈریزنگ مہم کو کامیاب بنائیں تاکہ کل اس مدت کے آخری دن تک یعنی مہم کے باقی ماندہ وقت میں زیادہ سے زیادہ فنڈریزنگ ہوسکے۔

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کہاکہ محسن راجہ اور ان کے

Samfunnsengasjerte norsk-pakistanere

کے فیس بک بیچ کی پوری ٹیم اور ناروے کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود کی یہ کاوش قابل ستائش ہے۔ ہم ان کے لیے اور اس فنڈ میں حصہ لینے والے تمام افراد کے لیے نیک تمناووں کا اظہارکرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔

چوہدری قمراقبال نے مہم چلانے والے گروپ کی انتظامیہ سے یہ بھی اپیل کی کہ اگر ممکن ہوتو وہ فنڈریزنگ کی مدت کو بڑھائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ فنڈ جمع ہوسکیں۔ انھوں نے کہاکہ کروانا وائرس کی وبا جلد ختم ہونے والی نہیں، اس لیے ضروری ہے کہ اس فنڈریزنگ مہم کو بھی بلاتعطل جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اس مہم کے دوران جمع ہونے والی رقوم سے ضلع گجرات کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور گردونواح کے دیہاتوں میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے مزدور اور دیہاڑی دار طبقات کی مالی مدد کی جاسکے گی۔

Recommended For You

Leave a Comment