گجرات: اوورسیزپاکستانیوں کے ضلعی سطح پر مسائل کو ترجیحاً حل کیا جائے، قمراقبال کا اپنے اعزاز میں حاجی اعجاز کے عشائیہ کے دوران ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد سے مطالبہ

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو۔ گجرات (پ۔ر)

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں، کے اعزاز میں گذشتہ روز کڈنی سنٹر گجرات کے صدر اور جی ایف سی فین کے مالک حاجی میاں محمد اعجاز نے عشائیہ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر کڈنی سنٹر گجرات کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) گجرات ڈاکٹرخرم شہزاد اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس تقریب کے دوران دوران ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے چوہدری قمراقبال اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سال اگست میں ناروے میں کڈنی سنٹر گجرات کی مدد کے لیے فنڈریزنگ مہم چلائی۔

چوہدری قمراقبال ڈی سی گجرات کو بتایا کہ سب سے پہلے حاجی میاں اعجاز اور ان کے رفقاء قابل تحسین ہیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے ناروے کا سفر کیا۔ ناروے میں ہماری فنڈریزنگ کمیٹی کے اراکین حاجی غلام حیدر، شیخ طارق محمود، چوہدری زاہد اسلم، سید ذکی الحسن شاہ اور چوہدری شریف گوندل کے تعاون سے یہ چندہ مہم کامیاب رہی۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے میڈیا کا کردار بھی بہت اہم تھا خاص طور پر ناروے میں ہمارے میڈیا ایڈوائزر و سینئر صحافی سید سبطین شاہ اور گجرات میں سینئر صحافی محمود اختر اور شانہ بشانہ کے عرفان راجہ کا تذکرہ بہت ضروری ہے جنہوں نے پاکستان اور یورپ میں میڈیا کے ذریعے فند ریزنگ مہم کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جس سے خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو کڈنی سنٹر کے حوالے سے انسانی ہمدردی کا پیغام پہنچانتا رہا۔

چوہدری قمراقبال نے کہاکہ میں چیف ایڈیٹر روزنامہ ڈاک گجرات یونس ساقی کا بھی خاص طور پر مشکور ہوں جنہوں نے ابتدائی میٹنگ میں ہمارا کڈنی سنٹر کے صدر حاجی میاں اعجاز سے تعارف کروایا۔ ان کی یہ کاوش قابل ستائش ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں جس نے ہمارا بھرم رکھا اور یہ مہم کامیاب رہی۔ ناروے کے لوگوں نے بھرپور تعاون کیا اور امید ہے کہ آئندہ بھی ایسا ہوتا رہے گا۔

دراین اثناء چیئرمین پاکستان یونین ناروے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اچھی شہرت کے مالک ہیں۔ گجرات کے اوورسیز پاکستانیوں بھی ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

چوہدری قمراقبال نے مزید کہاکہ میری گزارش ہے کہ گجرات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔ خصوصاً باہر رہنے والے ان پاکستانیوں پر ان کے آبائی علاقوں میں ناجائز مقدمات اور قبضہ مافیا سے انہیں نجات دلائی جائے اور ان کے دیگر جملہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ڈی سی گجرات ڈاکٹرخرم شہزاد نے کہاکہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔ میں ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

اس ملاقات میں گجرات اور ناروے کے کسی شہر کو جڑواں شہر قرار دینے کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ یاد رہے کہ اس سال اگست میں پنجاب کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کے دورہ ناروے کے موقع پر دریمن (ناروے) شہر کے میئر سے ملاقات ہوئی تھی اور اس موقع پر بھی اس تجویز پر بات ہوئی تھی کہ گجرات اور دریمن کو جڑواں شہر قرار دیا جائے۔ چوہدری قمراقبال نے ڈسی گجرات کو ایک بارپھر ناروے کی دورے کی دعوت دی۔ اس سے قبل انہیں اگست میں مدعو کیا گیا تھا لیکن وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے باعث ناروے نہیں آسکے تھے۔

قمراقبال نے مزید کہاکہ اگر گجرات کی انتظامیہ توجہ دے تو علاقے کی ترقی کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کے تجربات اور وسائل سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ حاجی اعجاز نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاکستان یونین ناروے کی قیادت اور ان کی پوری ٹیم بشمول فنڈریزنگ کمیٹی اور نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے کڈنی سنٹر کی فنڈریزنگ کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ ہمیں امید ہے کہ پاکستان یونین ناروے ہمارے ساتھ آئندہ بھی تعاون کرتی رہے گے۔ حاجی میاں اعجاز نے کہاکہ کڈنی سنٹر کو اوورسیز پاکستانیوں سے بہت امید ہے۔

اس دوران پاکستان یونین ناروے کے چیف ایڈوائزر چوہدری منشاخان نوناوالی، ناروے سے سماجی و کاروباری شخصیت طارق رشید وٹور، واثف محمود آف پنجن شاہانہ، چوہدری وحیدالدین ٹانڈا، طارق بلال ملک، عاصم مشتاق بٹ، ایم ایس عابد محمود غوری، اصغر تیل والا، بورڈ کے اراکین عاصم مشتاق بٹ، جاوید بٹ، چوہدری محمد نواز ریانیہ، خالد محمود شیخ سابق بلدیہ لالہ موسیٰ، بابرظہیر بھائیہ، نثارالدین، ساجد راٹھور بھی موجود تھے۔ عشائیہ تقریب میں شریک صحافتی شخصیات میں یونس ساقی، راجہ تیمور، محمود اختر، عارف علی عارف، طفیل میر، عبدالستار مرزا، مدثر اقبال، عرفان راجہ، فوٹوگرافر صابر علی صابر قابل ذکر ہیں۔

اس سے ایک روز قبل چوہدری قمراقبال نے کڈنی سنٹر گجرات میں لیتھوٹرپسی مشین کی تنصیب کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

چیئرمین سروس گرو پ آف انڈسٹریز چوہدری احمد سعید مرحوم کے صاحبزادوں کی طرف سے کڈنی سنٹر گجرات کیلئے لیتھو تھراپسی مشین فراہم کی گئی۔ گردے کی پتھری نکالنے والی اس مشین کی تنصیب کا افتتاح ممتاز بزنس مین، سروس گروپ آف انڈسٹریز کے ڈائریکٹر چوہدری عمر سعید اور چوہدری حسین جاوید نے اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب میں کڈنی سنٹر کے صدر حاجی میاں اعجاز، ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلیم سرور جوڑا بھی موجود تھے۔ مہمانوں کا استقبال صدر کڈنی سنٹر میاں محمد اعجاز، جاوید بٹ، چوہدری اظہر حسین، عاصم مشتاق بٹ، خادم علی خادم ، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل اور ساجد راٹھور نے کیا جبکہ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، رضوان دلدار چوہدری، فضل دین اینڈ سنز لاہور کے ڈائریکٹر جہانگیر کبیر، میاں غلا م محی الدین، چوہدری جمشید اقبال، خالد پرویز منگا، سینئر صحافی وسیم اشر ف بٹ، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، امتیاز کوثر، عاصم مشتاق بٹ، چوہدری منشاءخان نونانوالی، ڈاکٹر آصف عمار، عبدالرحمان، چوہدری محمد اصغر تیل والا، بیرسٹر صہیب اصغر، عبدالستار مرزا، ملک شفقت، نثار الدین ساجد راٹھورو دیگر بورڈ آف گورنر کے ممبران موجود تھے۔

چیئرمین پاکستان یونین ناروے نے گجرات میں اپنی مصروفیات کے دوران جم خانہ گجرات احمد حسن منٹو سے بھی ملاقات کی اور جم خانہ کی بہتری کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔

انھوں نے سینئرصحافی وسیم اشرف بٹ کی والدہ محترمہ کی وفات اور عبدالستار مرزا کے ماموں کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

Recommended For You

Leave a Comment