ناروے: ورثہ کا ثقافتی پروگرام ۲۰ اکتوبر بروز اتوار اوسلو میں ہوگا، شاہ رخ سہیل .. معروف گلوکار علی عباس اور ثروت ناز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

اوسلو (پ۔ر)

ناروے میں قائم ثقافتی تنظیم ’’ورثہ‘‘ کے زیراہتمام ایک موزیکل پروگرام بروز اتوار ۲۰ اکتوبر ۲۰۱۹ شام ساڑھے پانچ بجے اوسلو کے سوریا موریا ہاؤس میں منعقد ہوگا۔

پروگرام کے کوآرڈی نیٹر شاہ رخ سہیل نے بتایاکہ اس موزیک کنسرٹ پاکستان کے دوران غزلیں، روایتی گیت اور صوفی موسیقی پیش کی جائے گی۔ معروف پاکستانی فنکار علی عباس اور جیو کے پروگرام خبرناک کی آرٹسٹ ثروت ناز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کے علاوہ اس پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے دو موزیک آرٹسٹ سپین سے بھی تشریف لارہی ہیں۔ اس ثقافتی شو کے دوران فنکار ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان‘‘ اپنے انسٹرومنٹ پر گائیں گے۔ 

شاہ رخ سہیل نے لوگوں سے استدعا کی اس پروگرام میں شریک ہوکر پاکستان کی ثقافت کو فروغ دینے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اس پروگرام کے بارے شاہ رخ سہیل کا ویڈیو پیغام نیچے ملاحظہ فرمائیے:۔

Recommended For You

Leave a Comment