ناروے: وزیراعظم عمران خان کی سالگرہ منائی گئی، ہمیں عمران خان سے بہت توقعات ہیں، تقریب کے میزبان ملک پرویز

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (پ۔ر)

ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے نارویجن پاکستانی سینئرسٹیزن سنٹر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ۶۷ ویں سالگرہ منائی گئی۔ تقریب کا اہتمام متحرک سماجی شخصیت ملک محمد پرویز مہر  آف بدرمرجان (کھاریاں) نے کیا۔ اس موقع پر جو اہم شخصیات موجود تھیں، ان میں سینئرسٹیزن سنٹر کے صدر چوہدری زاہد نذیر، طارق رشید بٹ، راجہ محمد عارف چوہہ کریالہ، چوہدری محمد حسین آف مہمند چک، محمد قاسم، سید زمان شاہ، سید غلام حسین شاہ آف سدھڑی، خضر حیات چوہان، محمد ارشاد بٹ، پرنس عبدالحمید اعوان، مہر حبیب اللہ، یار احمد مہر، چوہدری مجید بدھو، محمد سلیم، ڈاکٹر تبسم، چوہدری اقبال نوناوالی، چوہدری ولایت امرہ، اقبال احمد میرپور، لال خان آف اٹک، ظفر اقبال مراڑیاں، چوہدری اقبال مہمند چک، چوہدری ریاض بسرا کھاریاں، چوہدری اسلم کھاریاں، ملک رفیق گولڑہ ہاشم، بشارت بٹ کھاریاں، چوہدری بشیر مہمند چیک اور محمد صادق قابل ذکر ہیں۔

تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے نام سے مزئین کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے اور عمران خان کی درازی عمر کے لیے دعا کی گئی۔

تقریب کے میزبان ملک پرویز مہر نے عمران خان کی حکومت کے بارے میں کہاکہ عمران خان کی نیت پر ہمیں یقین ہے اور ہمیں یہ بھی امید ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی دینے کے لیے جاری اپنی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ اگرچہ اس وقت عمران خان کی حکومت کو مشکلات بہت زیادہ ہیں لیکن ہم ان سے ہرگز مایوس نہیں۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ وہ پاکستان کو بحرانوں کی دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Recommended For You

Leave a Comment