پاکستانی وفاقی وزیر کا دورہ ناروے

This slideshow requires JavaScript.

(رپورٹ ، محمد طارق )

ممبران تحریک انصاف ناروے کی دعوت پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری دو روزہ دورہ ناروے مکمل کرکے ڈنمارک کے لیے روانہ ہوگئے ، وفاقی وزیر فواد چوہدری ڈنمارک میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت کریں گے – وفاقی وزیر فواد چوہدری کے دورہ یورپ کا انتظام تحریک انصاف ڈنمارک کے ممبران نے کیا ، فواد چوہدری پہلے مرحلے میں 2 دن کے لیے 10 اگست کو ناروے پہنچے ، اوسلو پہنچنے پر وفاقی وزیر کا استقبال تحریک انصاف ناروے کے ممبران نے کیا ، اسی شام وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستانی کمیونٹی کی ایک تقریب سے خطاب کیا ، تقریب کا انتظام ممبران تحریک انصاف ناروے اور جہلم کمیونٹی کے رکن محمد اخلاق خان نے کیا ، اس تقریب میں مقامی مقررین کے علاوہ فواد چوہدری صاحب نے بھی خطاب کیا ، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے خطاب میں تین ایشوز پر بات کی ، کشمیر کی موجودہ صورتحال ، حکومت پاکستان کا کشمیر پر موقف ، اورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور موجودہ حکومت کی پالیسیاں ، پاکستان میں مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی ، انہوں نے اپنے خطاب میں اس نکتے کا خصوصی ذکر کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی اورسیز پاکستانیوں کی کوشش کی مرہون منت ہے ، پاکستان کو کامیاب ترقی یافتہ ملک بنانے کی جدوجہد میں عمران خان صاحب کی کوششوں کے ساتھ اورسیز پاکستانیوں کا اہم کردار ہے – دوسرے دن عید ک روز، نماز عید مقامی اسلامک سنٹر میں ادا کی ، عید کے موقع پر اسلامک سنٹر میں مختصر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے ، نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ساری دنیا کے لیے رحمت اللمنین ہیں ، ساتھ ہی مسلئہ کشمیر پر حکومت پاکستان کی کی گئ کوششوں کا تذکرہ کیا ، عید کے روز ہی تحریک انصاف درامن کی طرف سے منقعد کی گئ تقریب میں نارویجین بزنس تنظیم کے عہدیداروں سے ملاقات کی ، جس میں وفاقی وزیر نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے کی گئ سہولیات کا ذکر کیا ، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی ، سیوریج اور کوڑے کرکٹ کو سنبھالنے ، اس سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں ، اس سلسلے میں اگر کوئی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے تو وہ ذاتی طور پر اس کمپنی سے ہر قسم کے تعاون کے ہر وقت تیار ہیں – وفاقی وزیر فواد چوہدری کے دورہ ناروے کو کامیاب کرانے میں تحریک انصاف ممبران ناروے کی ورکنگ کمیٹی کے ممبران نے اہم کردار ادا کیا ، اس ورکنگ کمیٹی میں یہ ممبران شامل ہیں ، شیراز نعیم ، عبدالرحمن چوہدری، طاہر اکرم، نعیم اختر، ضیاء اللہ خان، شاہد جمیل، محمد فیاض، محمد طارق، ناصر گوندل ، ساجد مختار، کنول سجاد ، شاذیہ بشیر، فاخر خان ،اور محمد اخلاق خان ۔

Recommended For You

Leave a Comment