آیتہ اللہ محسنی کی رحلت پر حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوارنقوی کا اظہار تعزیت

مرحوم آیتہ اللہ آصف محسنی
             مرحوم آیتہ اللہ آصف محسنی

اوسلو (پ۔ر)

حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید زوارحسین نقوی نے افغانستان کے ممتازسیاسی و مذہبی رہنماء آیتہ اللہ محمد آصف محسنی کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انھوں نے کہاہے کہ آیتہ اللہ آصف محسنی نے نہ صرف علمی میدان میں بہت کام کیا بلکہ سوویت یونین کی جارحیت کے خلاف افغان تحریک میں پیش پیش رہے۔ ان کا شمار تحریک مزاحمت کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

آپ دینی علوم کے حصول کے لئے ۱۲ سال تک نجف اشرف میں رہے۔ آپ نے دینی علوم پر متعدد کتب اور مقالے تحریرکئے۔ آپ کو عربی، فارسی، اردو، پشتو جیسی خطے کی زبانوں پر دسترس حاصل تھی۔

آپ کو آیتہ العظمیٰ سید  محسن الحکیم اور آیتہ اللہ ابوالقاسم الخوئی کا شاگرد ہونے اعزاز حاصل تھا اور نجف اشرف میں آپ آیتہ اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے ہم درس رہے۔ آیتہ اللہ آصف محسنی کی رحلت سے اہل اسلام خصوصا اہل تشیع کو بہت نقصان ہوا ہے۔ ہم اس غم میں ان کے پس ماندگان اور شاگردوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور انہیں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم عالم دین کے درجات بلند فرمائے۔ امین 

Recommended For You

Leave a Comment