جامعہ اسلامیہ ستونر و ھولملیا ناروے کی اختتامی تقریبات: حفظ قرآن کلاسس کا جلد آغاز ہوگا، انتظامیہ کا اعلان

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔

جامعہ اسلامیہ اوسلو کی دونوں شاخوں ستونر و ھولملیا میں پچھلے ہفتے تعلیمی سال کے اختتام پر پروقار تقریبات منعقد ہوئیں جن کے دوران جامعہ کی انتظامیہ کو اچھی کارکردگی پر والدین کی طرف سے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جامعہ اسلامیہ ستوونر، اوسلو ناروے میں منعقد ہونے والے تقریب میں بچوں اور بچیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بعض طلباء نے کمپئرنگ، نعت خوانی، تقاریر اور ٹیبلو  میں حصہ لیا اور کچھ نے نوشک زبان میں اسلامی معلومات اور احادیث نبی مکرم (ص) پیش کی۔

اس موقع پر جج صاحبان نے جامعہ اسلامیہ کی کارکردگی کو  زبردست الفاظ میں سراہا۔ اس دوران بڑی تعداد میں بچوں کے والدین بھی موجود تھے جنہوں نے جامعہ اسلامیہ کے مہتمم علامہ افتخار احمد چشتی اور شعبہ خواتین کی مرکزی مسؤل حافظہ رابعہ بتول افتخار کی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر حافظہ رابعہ بتول افتخار نے اعلان کیا کہ جامعہ اسلامیہ اپنے نئی کورسز میں حفظ القرآن کلاس کا بھی آغاز کر ے گا۔

واضح رہے کہ جامعہ اسلامیہ ستونر و ھلملیا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد نئی کلاسسز کا آغاز ستمبر 2019 ۔میں ہو گا

اسی طرح کی اختتامی تقریب ایک ہفتہ قبل جامعہ اسلامیہ ھولملیا میں بھی منعقد ہوئی۔ ان تقریبات میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں اسناد و انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ 

یہاں تذکرہ ضروری ہے  کہ جامعہ اسلامیہ کے دونوں دینی تعلیمی اداروں میں اردو اکیڈمی اور نعت اکیڈمی بھی موجود ہے اور یہ اس ادارے کا خاصا ہے کہ قرآن سکول میں مکمل نوشک زبان کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Recommended For You

Leave a Comment