پی پی پی ناروے نے آصف زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے

Asif Ali Zardari

اوسلو (پ۔ر)۔

پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کی پوری ٹیم نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی گرفتاری کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ناروے میں پارٹی کے صدر چوہدری جہانگیر نواز گلیانہ، سینئرنائب صدر علی اصغر شاہد، جنرل سیکرٹری مرزا محمد ذوالفقار اور سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسماعیل سرور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حکومت نے آصف علی زرداری کو گرفتار کرکے ایک اوچھا ہتھکنڈہ اختیار کیا ہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ چونکہ بجٹ نزدیک آرہا اور ملک پہلے ہی سنگین معاشی مسائل کا شکار ہے، حکومت نے اصل عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کیا ہے۔

حکومت نیب گردی کے ذریعے سیاسی انتقام کے راستے پر چل رہی ہے۔ حکمرانوں کو اپوزیشن راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ مہنگی پڑے گی۔ احتساب انتقام بن چکا ہے۔ سیاسی انتشار کی ذمہ داد حکومت ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اے پی سی بلا کر حکومت مخالف تحریک کا لائحہ عمل تیار کریں۔ اس نااہل حکومت پر اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے۔ اب حکومت نے خود ہی احتجاجی تحریک کا ماحول بنا دیا ہے۔ پی پی پی کے سینئررکن میاں اسلام نے بھی اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ عدالتیں انہیں انصاف دیں گی۔

Recommended For You

Leave a Comment