یوم پاکستان کے موقع پر تحریک انصاف یوتھ ڈنمارک کے زیراہتمام کوپن ہیگن میں شاندار تقریب

This slideshow requires JavaScript.

(رپورٹ، محمد طارق )

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک ، نعت رسول پاک سے ہوا ، اس کے بعد ڈنمارک کی اردو ادب کی مشہور شخصیت شاعر اقبال اختر نے یوم پاکستان پر اپنی نظم، دوراندیش اہل سیاست ہوتے ، ظلمت وشب کے سپرد ہوئے ایام سنائی – دفاعی تجزیہ نگار رانا اطہر نے پاکستان کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں – پاکستان کی موجودہ حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں – پاکستان کی موجودہ حکومت نے کافی مشکلات کے باوجود بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کے امیج کو بہتر کیا ہے – تحریک انصاف ڈنمارک کے صدر چودھری محمد ایوب نے ملائشیا وزیراعظم مہتایر محمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا انہوں نے کرپشن کو ملائشین معاشرے سے ختم کیا ، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ملائشین وزیراعظم مہتایر محمد کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں ، مہتایر محمد کی کرپشن ختم کرنے کی پالیسوں کو وزیراعظم عمران خان صاحب پاکستان میں رائج کرکے ، پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کی تگ دو میں مصروف ہیں – پروگرام کی نظامت کے فرائض تحریک انصاف ڈنمارک کے جنرل سیکریٹری بلال امین نے ادا کئے – پروگرام کے آخر میں برمنگھم یو کے کے شاعر ، گائیک انور شوگر آڑے والا نے بھنگڑا گانے گائے ، ان کے ساتھ یو کے سے آئی ہوئی گلوکارہ شہزادی سلطانہ نے پنجابی گانے گائے ،اور یو کے میں ابھرتے ہوئے نوجوان گائیک آصف خان نے ملی نغمہ دل دل پاکستان اور میرے رشقے قمر گیت گا کر حاضرین سے خوب داد حاصل کی- اس تقریب کو آرگنائزر کرنے میں ڈنمارک تحریک انصاف کے ذیشان محمد ، بلا ل امین ، عاطف الیاس ، عامر درانی ، چوہدری محمد ایوب ، آصف ملک اور دوسرے ارکان نے اہم کردار ادا کیا –

Recommended For You

Leave a Comment