الیکشن 2018 ، 13 دن میں3 خودکش حملے، 3 امیدوار شہید

الیکشن 2018ء کی انتخابی مہم کے دوران گزشتہ 13 دنوں میں 3 خود کش حملے ہوئے ،جن میں 3جماعتوں کے 3امیدوار شہید ہوگئے۔

حالیہ خود کش حملوں میں شہید ہونے والے تینوں امیدوار صوبائی اسمبلی کے امیدوار تھے ،جن کا تعلق اے این پی ،بی اے پی اور پی ٹی آئی سے ہے۔

رواں ماہ کی 10 تاریخ کو پشاور کے علاقے یکہ توت میں خود کش حملے میں اے این پی کے پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور شہید کئے گئے ۔

اس دھماکے کے 3دن بعد 13جولائی کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 35کی کارنرمیٹنگ میں خود کش حملہ ہوا ،جس میں بی اے پی کے امیدوار سراج رئیسانی شہید ہوگئے ۔

آج 22جولائی کو ڈی آئی خان میں صوبائی اسمبلی کے پی کے 99 پر تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈا پور خود کش حملے میں شہید ہوگئے ۔

الیکشن کمیشن نے خودکش حملوں سے متاثرہ ان تینوں حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیئے ہیں ۔ان حلقوں میں انتخابات کی نئی تاریخوں کا اعلان 25 جولائی کے بعد کیا جائے گا ۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment