ممتاز سائنسدان ڈاکٹر محمد کامران کو پاک ڈچ نیشنل فورم کی طرف سے اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا

This slideshow requires JavaScript.

سولر انرجی کے شعبے کے ممتاز سائنسدان ڈاکٹر محمد کامران کو پاک ڈچ نیشنل فورم کی طرف سے اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ دی ہیگ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات کی موجودگی میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے یہ ایوارڈ ڈاکٹر کامران کو پیش کیا. ڈاکٹر کامران کا کہنا ہے کہ سائنسی تحقیق اور صنعت کے درمیان گہرا تعلق ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ وہ پاکستان میں ایک ایسا ادارہ قائم کرنے کے لئے کوشاں ہیں جہاں قابل تجدید توانائی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سائنسدان اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہویے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Recommended For You

Leave a Comment