بلاول بھٹو سے ناروے، جرمنی و یواے ای کے وفد کی ملاقات

PPP Norway with Bilawal Bhutto Zardari

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)

ناروے، جرمنی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پیپلزپارٹی کے رہنماووں نے گذشتہ روز بلاول ہاوس اسلام آباد میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

وفد میں پی پی پی ناروے کے سینئر رہنماء علی اصغرشاہد اور جاوید اقبال اور جرمنی سے پی پی پی کے سینئر رہنماء سید عباس زاہد شاہ اور متحدہ عرب امارات سے خرم شہزاد کاظمی اور مقامی رہنماء سید راحت شاہ شامل تھے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ‏بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ جس بھی ملک میں بھی مقیم ہیں، وہاں اپنے ملک کے مفادات کا دفاع کریں اور دنیا کو بتائیں کہ پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہاہے۔

وفد نے چیئرمین پی پی پی کو حالیہ سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور اس سلسلے میں پارٹی کی موثر حکمت عملی اور خاص طورپر پارٹی قیادت کے تدبر کو سراہا۔

PPP Norway with Bilawal Bhutto Zardari in Bilawal House Islamabad

بلاول بھٹو نے کہاکہ ہم آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوں گے۔ پی پی پی ایک اہم کردار ادا کرے گی۔ پنجاب میں پارٹی ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں اس بڑے صوبے سے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے جاسکیں۔

وفد نے پارٹی چیئرمین کو یاد دلایا کہ ناروے سمیت دیگر ممالک میں پی پی پی کی تنظیمیں ڈیڑہ سال قبل توڑ دی گئی تھیں اور اب تک نئی تنظیم سازی نہیں ہوئی۔

بلاول بھٹو نے وفد کے استفسار کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی پی پی اوورسیز کی تنظیم سازی کے لیے راجہ پرویز اشرف اور ندیم اصغر کائرہ پر مشتمل کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی تھی لیکن اس حوالے سے کچھ دیگر ضروری امور ابھی رہتے ہیں۔ امید ہے کہ پی پی پی اوورسیز کی تنظیم سازی کا کام جلد شروع ہوجائے گا۔ بلاول بھٹو نے وفد پر زور دیا کہ پاکستان میں اور بیرون ممالک پارٹی کے سپورٹرز اور ہمدرد زیادہ سے زیادہ پارٹی ممبرشب حاصل کریں۔ ملاقات کے دوران نومنتخب سینٹرمصطفیٰ نوازکھوکھر، جمیل سومرو اور بلاول بھٹو کے پرسنل سیکرٹری جنید بھگت بھی موجود تھے۔ 




Recommended For You

Leave a Comment