مکمل روشن اور خوبصورت لیکن گرہن زدہ چاند

چاند مکمل روشن اور خوبصورت بھی لیکن گرہن ہوا،150سال بعد قدرت کا ایسا نظارہ دیکھنے والے بے خود ہوگئے،کیمرے کی آنکھ سے قید کرکے منظر کو یادگار بنالیا۔

دنیا بھر میں لوگوں کو ایک ساتھ چاند گرہن،سپرمون ،بلڈ مون اور بلیو مون کا نظارہ دیکھنے کو مل گیا ۔

چاند کو گرہن لگنے کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے، آج ہونے والے سُپر بلیو بلڈ مون یعنی سرخی مائل نارنجی چاند کے نظارے کو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

انگریزی مہینے میں 2 بار دکھائی دینے والا چودھویں کا چاند ‘بلیو مون کہتے ہیں اور ایسے چاند میں اگر مکمل گرہن لگ جائے تو اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے ، اسی لحاظ سے آج 31 جنوری کو طلوع ہونے والا چاند ’سپر بلیو بلڈ مون‘ہے، جس کی روشنی سرخی مائل نارنجی ہے۔

سپر بلیو بلڈ مون چودھویں کے عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوتا ہے، جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دیکھا جارہا ہے۔




ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبد الرشید کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن دوپہر 3 بج کر 51 منٹ پر شروع ہوجائے گا، کراچی میں سپر بلیو بلڈ مون کا نظارہ 6 بج کر 10 منٹ جبکہ اسلام آباد میں 5 بج کر 32 منٹ سے کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مکمل چاند گرہن 5 بج کر 52 منٹ سے شروع ہوا، پاکستان میں لوگ 7 بج کر 8 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا نظارہ کر سکیں گے۔

سپر بلیو بلڈ مون امریکہ، روس، شمال مشرقی یورپ، ایشیا اور آسڑیلیا میں بھی دیکھا جا سکے گا،انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق سپر بلیو بلڈ مون کے ایک ساتھ آنے کا یہ واقعہ 151 سال بعد ہو رہا ہے۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment