ملک سے باہر بیٹھے بلوچوں سے مذاکرات کیلئے ٹیم تشکیل دوں گا، بزنجو

Abdul Quddos Bazinjo Cm of Balochistan

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وہ ملک سے باہر بیٹھے بلوچوں سے مذاکرات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیں گے۔وہ آئیں صوبے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں ۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر بیٹھے لوگ بلوچستان کے فرزند ہیں ،ہم چاہتے ہیں کہ وہ آئیں اور صوبے کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمارا پروگرام ہے کہ ہم باہر بیٹھے لوگوں سے مذاکرات کے لئے سینئرز پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دیں گے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment