زینب قتل کیس: سپریم کورٹ نے تحقیقاتی ٹیم کو طلب کر لیا

 

سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس اتوار تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں تمام تحقیقاتی ٹیم کو بلا لیا۔

سپریم کورٹ زینب قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےکی، ایڈیشنل آئی جی پنجاب عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے سوال کیا یہ کیا معاملہ ہے پوری قوم جاننا چاہتی ہے، اگر آپ اپنی تحقیقات چیمبرمیں بتانا چاہتے ہیں تو بتادیں۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں اس نوعیت کے 8واقعات ہوچکے ہیں۔

ثاقب نثار نے کہا کہ ابھی تک ایک بھی پیشرفت نظرنہیں آرہی، پولیس کی ناقص تفتیش سے لوگ بری ہوجاتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے کہا کہ تحقیقات اور تفتیش پر کام ہورہا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہہرکیس میں وہی غلطیاں کی جاتی ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت اور پولیس کی ناکامی ہوگی، پوری قوم واقعہ پر دکھی ہے، عدالتی فیصلوں میں تحقیقات اور تفتیش میں نقائص سامنے آتے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ تحقیقات میں نقائص کا فائدہ ملزم کو ملتاہے، ہم تحقیقات اور تفتیش میں نقائص سے متعلق کانفرنس کرینگے، جسٹس آصف سعید کھوسہ کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

ثاقب نثار نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہرمعاملہ سپریم کورٹ میں آتا ہے،بہت سے لوگ ناقص تفتیش پر بری ہوجاتے ہیں، عدالتی فیصلوں سے پولیس رہنمائی نہیں لیتی، پولیس اور عدلیہ کی دوری ختم کررہے ہیں، کیوں پولیس اور ججزمیں رابطہ نہیں ہوناچاہیے؟

ان کا کہنا تھا کہ زینب کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص سیریل کلر ہے، یقین ہونا چاہیےکہ ملزم گرفتار ہو گا، میں نہیں چاہتا کہ بندہ پکڑا جائے اور مقابلے میں مارا جائے ،سیف سٹی پرکروڑوں خرچ ہوئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ گرفتاری کا وقت نہیں دے سکتے۔

سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ1100مشکوک افراد کیخلاف تحقیقات ہوئیں جبکہ400افراد کے ڈی این اے کے لئے نمونےلیے گئےہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ طیبہ کیس بھی ہمارے پاس ہے ،بار بار کہتا ہوں پارلیمنٹ سپریم ہے اس سلسلے میں اقدامات کرے، اعتزاز احسن صاحب اس علم کواٹھائیں،رضاربانی صاحب کو بھی میں نے درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کاآپس میں اجنبی پن ختم کرناہے ،اصلاحات کے معاملے پر اراکین ملناچاہیں توتیار ہوں، بچوں کے ساتھ معاملات پر پارلیمنٹ سے ابھی تک کوئی قانون نہیں آیا ۔

کیس مزید سماعت اتوار کو لاہور میں ہوگی۔

خبر: جنگ




supreme court of pakistan

Recommended For You

Leave a Comment