نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

Pak Vs NZ 13 Jan 2018

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ کے 258 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ابتدا سے ہی بحران کا شکار رہی اور  2 کے مجموعی اسکور پر اس کے 3 ٹاپ آرڈر کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔

اوپنر اظہر علی مسلسل تیسرے ون ڈے میں بھی ناکام رہے اور صفر پر آوٹ ہوئے۔ انجری کے بعد واپس آنے والے فخر زمان بھی اس بار نہ چل سکے اور وہ  2 ان بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والے محمد حفیظ بھی کھاتہ کھولے بغیر واپس چلے گئے۔

ٹیم کا اسکور پر 12 ویں اوور میں جب 13 رن ہوا تو جلد بازی میں رن لینے کی کوشش میں بابر اعظم رن آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شعیب ملک 3 رن بنا کر فرگوشن کو وکٹ دے بیٹھے۔

ان کے بعد آنے والے آل راونڈر بیٹسمین شاداب خان بھی ناکام رہے اور بغیر کسی مزاحمت کے صفر پر آوٹ ہوگئے

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ڈنیڈن کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں میزبان کیویز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 258رنز کا ہدف دیا۔

اس سے قبل میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کی، ٹیم کی جانب سے نمایاں اسکورر کپتان کین ولیم سن رہے، انہوں نے 7 چوکوں  کی مدد سے 73اسکور کیے جبکہ راس ٹیلر نے4 چوکوں کی مدد سے 52رنز بنائے۔

گرین شرٹس کے بولرز کی جانب سے رومان رئیس اور حسن علی نے 3،3شکار کیے جبکہ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کیوی ٹیم نے اپنی اننگز کے دوران قومی ٹیم کے بولرز کی جم کر پٹائی کی، ولیم سن ، ٹیلر اور گپٹل نے گرائونڈ کے چاروں اطراف خوبصوت اسٹروکس کھیلے۔ ولیم سن اور ٹیلر کی شراکت سے ایسا لگا کہ آج بھی پاکستان کو 300 یا اس سے زائد رنز کا ہدف ملے گا، لیکن 40 ویں اوورز کے بعد گرین شرٹس نے کم بیک کیا۔

شاداب خان کے ایک اوور میں 2 شکار نے میزبان ٹیم کو شدید مشکلات سے دوچار کیا اور اس کے بعد رومان اور حسن نے ایک ایک کرکے پوری ٹیم کو مقررہ 50 اوورز میں پویلین لوٹا دیا۔

پاکستان ٹیم کے سیریز میں واپسی کے لیے آج کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور وہ یہ میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کرسکتے ہیں ، جبکہ میچ ہارنے کی صورت میں گرین شرٹس سیریز سے بھی ہاتھ دھو سکتے ہیں۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment