پرویز مشرف نے دوبارہ اقتدار میں آنے کیلئے امریکا سے مدد مانگ لی

Musharraf

اسلام آباد(صالح ظافر)ایک لیکڈ ویڈیو میں سابق صدر پرویز مشرف امریکی قانون سازوں سے مکالمہ کرتے نظر آرہے ہیں ، جس میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے دوبارہ اقتدارمیں آنے اور حمایت کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق،سابق ڈکٹیٹر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی لیکڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ امریکا کی خفیہ حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ دوبارہ اختیارات حاصل کرسکیں، ویڈیو میں وہ امریکی قانون سازوں کو یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں اس بات پر شرمندگی تھی کہ ایجنسی نے اسامہ بن لادن سے متعلق غفلت کا مظاہرہ کیا تھا۔پاکستان مخالف کالم نگار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق صدر کو لگتا ہے کہ ایجنسی کی غفلت قابل معافی ہے کیوں کہ 9/11سے متعلق امریکی سی آئی اے نے بھی اسی طرح کی غفلت کا مظاہرہ کیا تھا۔

Recommended For You

Leave a Comment