پی او سی کارڈز پر سم لے سکتے ہیں اور بنک اکاونٹ کھول سکتے ہیں، سفیرپاکستان ظہیرپرویز خان کا کھاریاں ویلفیئر سوسائٹی کی تقریب سے خطاب

This slideshow requires JavaScript.

 اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔   عکاسی: عامرلطیف بٹ

ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے کہاہے کہ پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) پر نارویجن پاکستانی موبائل فون کی سم لے سکتے ہیں اور بنک اکاونٹ بھی کھول سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اوسلو میں کھاریاں ورکرز ویلفیئر سوسائٹی ناروے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کھاریاں ورکرز ویلفیئرسوسائٹی کے چیف آرگنائزر نذیر خالد بٹ، صدر کاشف عرفان،

جنرل سیکرٹری عامر علی اور خاتون نائب صدر راحیلہ ناز نے  بھی خطاب کیا۔ اس دوران سوسائٹی کی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول فضل الٰہی بٹ اور محمد حسین بٹ بھی موجود تھے۔

سفیر پاکستان نے کہاکہ نادرا کے اوریجن کارڈ کے تحت پاکستان میں سہولیات کے بارے مزید تفصیلات سفارتخانہ کے ویب سائیٹ اور نادرا کی ویب سائیٹ پر موجود ہے اور بوقت ضرورت اس کو پرنٹ کرکے استعمال کیا جاسکتاہے۔ انھوں نے ائرپورٹ پر موبائل رجسٹر کروانے کے حوالے سے بھی بات کی۔

ظہیر پرویز خان نے نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ نارویجن پاکستانیوں نے نہ صرف ناروے میں ترقی کی منازل طے کی ہیں بلکہ انھوں نے پاکستان میں موجود اپنے بھائی بہنوں کا بھی خیال رکھا ہے۔ یہ لوگ رہتے تو یہاں ہیں لیکن ان کا دل پاکستان میں بستہ ہیں۔ انھوں نے یوم پیدائش قائداعظم کے حوالے سے بھی شرکاء کو مبارکباد دی اور کہاکہ قائداعظم کی قیادت میں ہمیں ایک آزاد وطن ملا اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم آزاد ہیں۔ وطن کی قدر ان قوموں سے پوچھی جاسکتی ہے جن کا کوئی ملک نہیں اور وہ آج محکوم اور غلام ہیں۔

چیف آگنائرز نذیر خالد بٹ نے بتایاکہ ناروے میں کھاریاں کے لوگ زیادہ ہیں اور اس کا سہرا زیادہ تر نیک عالم گوندل کے سر ہے جنہوں نے کھاریاں اور گجرات کے لوگوں کو ستر کی دہائی میں باہر بھیجنے میں بڑا کردار ہے۔ ہمارے یہاں آنے کے بعد  کھاریاں ورکرز ویلفیئر سوسائٹی ۱۹۸۷ میں قائم ہوئی۔ سوسائٹی نے ناروے اور پاکستان بہت سے سماجی کام کئے۔ ہمارے پلیٹ فارم پر بہت سی اہم سیاسی و سماجی شخصیات پاکستان سے ناروے آچکی ہیں جن میں سردار قیوم خان اور جسٹس جاوید اقبال بھی شامل چکے ہیں۔ تقریب کے دوران قائداعظم کی یوم ولادت کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اورملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔ سوسائٹی کی طرف سے سفیر پاکستان کو شیلڈ پیش کی گئی۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم نے کھاریاں میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ناروے کے ادارے نوراد سے بھی رابطہ کیا تھا اور اس کام کے لیے نوے کی دہائی میں ایک وفد حالات کا جائزہ لینے کے لیے کھاریاں گیا تھا۔ 

سوسائٹی کے صدر کاشف عرفان نے تنظیم کی سماجی اور مالی کارکردگی  پیش کی جبکہ جنرل سیکرٹری عامر علی نے آن لائن ممبرشپ، نٹ بنکنگ اورانٹرنٹ اور کمپیوٹرکے مسائل کے بارے میں بتایا۔ سوسائٹی کی نائب صدر راحیلہ ناز  نے انٹیگریشن کے حوالے سے بھی بات کی اور کہاکہ ہم اپنی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے نارویجن معاشرے کے اندر ضم ہوسکتے ہیں جس کا ہمیں بہت فائدہ ہے۔

بائیں سے دائیں: دنیا ٹی وی کے نمائندہ عقیل قادر اور کیمرہ مین عامر لطیف بٹ اور محترم نذیرخالد بٹ (درمیان) کے ساتھ

Recommended For You

Leave a Comment