محبوبہ مفتی کشمیریوں کے قتل کی سہولت کار ہیں، مسعود خان

sardar masood khan

آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی کشمیریوں کے قتل کی سہولت کار ہیں، وہ کشمیریوں پر ظلم و تشدد بند نہیں کراسکتیں تو استعفیٰ دے دیں۔

صدر آزادکشمیر نے برطانوی پارلیمانی وفد کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین دہرا معیار ختم کریں۔

برطانوی وفد نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے، وفد کل آزادکشمیر کا دورہ کرے گا ، مسئلہ کشمیر انسانی مسئلہ ہے ، بھارت بین الاقوامی وفودکو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت سن لے ہم آزادی لے کر رہیں گے ،ہم بھارت اور عالمی دنیا سے بھیک نہیں مانگ رہے ،آزادی ہمارا حق ہے۔




انہوں نے کہا کہ کشمیری الحاق پاکستان پر یقین رکھتے ہیں، ہندوستان کی قابض افواج پکڑ دھکڑ سے تحریک آزادی کو کچل نہیں سکتی ۔

برطانوی پارلیمینٹ کے رکن اینڈریو گوائین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انسانی مسئلہ ہے،اپنے مستقبل کے بارے میں کشمیری عوام نے خود فیصلہ کرنا ہے، مقبوضہ کشمیر تک رسائی کی درخواست کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنے وطن کے بارے میں فیصلہ کرنے کے جمہوری حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اگر آپ جمہوریت پسند ہیں، اگر آپ انسانی حقوق پر یقین رکھتے ہیں، توآپ کو دیکھنا ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو ہورہا ہے، وہ مکمل طور پر غلط ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین دہرا معیار ختم کریں، برطانوی ارکان پارلیمنٹ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر اچھالا گیا، وہ منتخب وزیراعظم ہیں، تمام سیاسی قوتوں کو ان کا احترام کرنا چاہئے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment