محرم الحرام کے دوران پاکستان میں سیکورٹی انتظامات قابل تحسین تھے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال

اوسلو (پ۔ر) چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کے دوران پاکستان میں اچھے سیکورٹی انتظامات کرنے پر ملک کے سیکورٹی اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاہےکہ ملک کے مختلف حصوں میں یوم عاشور پر بہترین سیکورٹی انتظامات دیکھنے میں آئے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں قابل تعریف ہیں۔ چوہدری قمراقبال نے امیدظاہر کی کہ اگر خلوص اور عزم کے ساتھ آئندہ بھی بھی ملک و قوم کی سلامتی کے لیے کام کیاجائے توملک میں امن عامہ کا کوئی مسئلہ نہیں رہے گا اور اس طرح لوگوں کے جان و مال محفوظ رہیں گے۔

واقعہ کربلا کے بارے میں چوہدری قمراقبال نے کہاکہ تاریخِ اسلام میں کئی ایسے مواقع آئے جب کہ اسلامی تشخص کے لیے جان و مال کی قربانی پیش کرنے کی ضرورت پڑی۔ اس طرح جب دس محرم کو اسلام کے تحفظ کے لیے جب قربانی کی ضرورت پڑی تو امام عالی عالی مقام اور ان کے ساتھیوں نے جان دے کر دین اسلام کی آبیاری کی۔

امام عالی مقام کی شہادت  کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ یوم عاشورا آپ کی شہادت سے منسوب ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی قربانی بے مثال ہے، آپ باطل کے مقابلے میں ڈٹ گئے۔ دین حق کی خاطر سب کچھ فدا کردیا مگر سچ اور حق پر آنچ نہ آنے دی۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپکے 72 جانثار اور خاندان کے لوگ تین دن کی بھوکے اور پیاسے 10 محرم الحرام کو شہادت کے بلند ترین درجے پر فائز ہوئے۔

چوہدری قمراقبال نے مزید کہاکہ واقعہ کربلا نے قیامت تک کیلئے حق کی فتح اور باطل کی شکست پر مہر ثبت کردی ہے، اگرچہ ہزاروں سپاہیوں پر مشتمل لشکر یزید نے امام حسین  اور آپ کے چند ساتھیوں کا  گھیراو کیا ہوا تھا مگر امام اور آپ کے ساتھی پھر بھی خوفزدہ نہ تھے۔ امام عالی مقام کے ساتھیوں کی تعداد بہت ہی قلیل تھی لیکن حوصلے بلند تھے۔ زبان پر پروردگار کی ثناء تھی اور  ان کے دلوں اور روحوں کو اطمینان کامل تھا۔

 امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے رہتی دنیا کے لیے سبق دیاہے کہ اگرانسان حق پر ہوتواس کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور اس کے سامنے دشمن کی کثیر تعداد کوئی معنی نہیں رکھتی۔ بلاخر فتح حق کی ہوتی ہے۔ باطل کے نصیب میں ہمیشہ شکست ہوتی ہے۔




Recommended For You

Leave a Comment