نارویجن پاکستانی شخصیت اصغرشاہد کے کزن ماسٹریعقوب پاکستان میں انتقال کرگئے، اسلام آباد۔راولپنڈی سوسائٹی نے مرحوم کی مغفرت کیلیے دعا کی درخواست کی ہے

(اوسلو(پ۔ر
ناروے کی ممتازسماجی شخصیت علی اصغرشاہد کے چچازاد بھائی ماسٹر محمد یعقوب جو رفاقت اعوان کے ماموں بھی تھے، مختصر عرصہ علالت (سرطان) کے بعد چوآ خالصہ تحصیل کلرسیداں ضلع راولپنڈی میں وفات پا گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ چوآ خالصہ میں ادا کی گئی جس میں مذہبی سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 
یاد رہے کہ ماسٹر محمد یعقوب مرحوم 80 کی دھائی میں اوسلو یونیورسٹی کے طالبعلم بھی رھے اور ان کے اعلیٰ اخلاق اور ملنساری کی وجہ سے ناروے میں بھی انکے دوستوں کا حلقہ موجود ہے۔ ماسٹر محمد یعقوب مرحوم کی وفات پر اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے صدر مرزا ذوالفقار سابق صدور مرزا انور بیگ جاوید اقبال چوہدری مظہر حسین۔ چوہدری عجب خان، ملک عبدالعزیز ۔ راجہ غالب۔ کے علاوہ ناروے میں پوٹھواری کمیونٹی نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ھے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی ھے۔




Recommended For You

Leave a Comment