خواجہ ساجد رزاق سکہ کوگرانقدرسماجی خدمات پر ناروے میں خصوصی ایوارڈ دیاگیا

اوسلو: پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنماء خواجہ ساجد رزاق سکہ کو انسانیت کے لیے گرانقدرخدمات پرناروے کے دارالحکومت اوسلومیں ایک تقریب کے دوران خصوصی ایوارڈ دیاگیا۔

یہ پروقار تقریب پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام سترسالہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ہفتہ انیس اگست کو منعقد ہوئی۔ خواجہ ساجد رزاق کو ایوارڈ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے پیش کیا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں لوگ موجودتھے۔

واضح رہے کہ سکہ خاندان فیصل آباد میں اپنی سماجی خدمات کے حوالے سے قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔ ان کی خدمات میں مستحق طلبہ و طالبات کےلیے تعلیمی ودیگر اخراجات کے انتظامات اور ناداربیماروں کا علاج معالجہ شامل ہیں ۔ سکہ برادران فیصل آباد شہرکے دیگر سماجی مسائل کے حل کے لیے بھی پیش پیش رہتے ہیں۔

اوسلومیں منعقد ہونے والے پروگرام کے دوران صدرجنرل مشرف بھی موجود تھے اور انہیں بھی ملک و قوم کے لیے گرانقدر خدمات پر اوربیگم بلقیس ایدھی کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل جدوجہدپرخصوصی ایوارڈ زدیئے گئے۔  کہنہ مشق صحافی اور لکھاری احمد نظامی (چیف ایڈیٹراخبارخلش برطانیہ) کو بھی ایوارڈ دیاگیا۔

تقریب کے دوران خواجہ ساجد رزاق سکہ کی طرف سے نظریہ پاکستان کے بارے میں ایک سوال کا جواب دینے پر ایک نارویجن پاکستانی شخصیت چوہدری محمد اشرف کو عمرے کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیاگیا۔.

تقریب کے دوران پاکستانیوں کے علاوہ بہت سے نارویجن باشندے بھی شریک تھے جن میں اراکین پارلیمنٹ بھی شامل تھے۔

 

 

Recommended For You

Leave a Comment