جنرل مشرف ناروے کے تین روزہ دورے پر اوسلوپہنچ گئے، انہیں اس دورے کی دعوت پاکستان یونین ناروے نے دی ہے

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو:پاکستان کے سابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ناروے کے تین روزہ دورے پر دارالحکومت اوسلو پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اس دورے کی دعوت پاکستان یونین ناروے نے دی ہے۔اوسلوپہنچنے پر پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال اوریونین کے وفد نے استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں سماجی شخصیات سید ذکی الحسن شاہ،  ڈاکٹرجمیل طلعت، شیخ فواد انور، نوید خاور، ملک پرویز، حاجی اصغردھکڑ، چوہدری افضل دھکڑ، چوہدری منشاء خان،  چوہدری تنویر احمد بھیبلی، ملک ابرارآف بدرمرجان، میاں سہیل ، چوہدری یار احمد، شاہ رخ سہیل ، حاجی اکرم سیکریالی، یاسر ،  شاہدمنیر، شہزاد غفور، ندیم رشید بھی شامل تھے۔جنرل مشرف یونین کے زیراہتمام ناروے میں سترسالہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب میں شریک ہوں گے۔

اس تقریب میں عبدالستار ایدھی کی زوجہ اور صاحبزادے فیصل ایدھی کو بھی مدعو کیاگیاہے۔ تقریب انیس اگست کو دارالحکومت اوسلو کے مضافاتی شہر لورنسکگ میں شام پانچ بجے شروع ہوگی ۔جنرل مشرف سترہ اوراٹھارہ اگست کو ناریجن حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ایک نارویجن سنٹر میں لیکچردیں گے۔انیس اگست کو جشن آزادی پاکستان کے پروگرام کے موقع پرپاکستان یونین ناروے نے مہمانوں کی بڑی تعداد کو مدعو کیاگیاہے۔ ناروے کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے۔ پروگرام کے دوران صدرجنرل مشرف کو ملک و قوم کے لیے خدمات پر اوربیگم بلقیس ایدھی کو انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل جدوجہدپرخصوصی ایوارڈ زدیئے جائیں گے۔ اس موقع پر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنماء خواجہ ساجد رزاق سکہ اور کہنہ مشق صحافی اور لکھاری احمد نظامی (چیف ایڈیٹراخبارخلش برطانیہ) کو بھی اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ دیئے جائیں گے۔

اس تقریب کے دوسرے روز پاکستان یونین ناروے کی طرف سے ایک میڈیاورکشاپ کا اہتمام بھی کیاگیاہے۔ ورکشاپ کے دوران برطانیہ سے کہنہ مشق صحافی پاکستانی احمد نظامی لیکچردیں گے۔برطانیہ سے خاتون صحافی کوثر خان بھی ورکشاپ میں خصوصی شرکت کریں گی۔ ورکشاپ کو سینئر صحافی اور رریسر چ سکالرسیدسبطین شاہ کوآرڈی نیٹ کررہے ہیں۔ورکشاپ کے اختتام پرشرکاء کو اسناد دی جائیں گی۔ پاکستان یونین ناروے کے بیان میں کہاگیاہے کہ یونین نے گذشتہ کئی سالوں سے کوشش کی ہے کہ ایسی اہم شخصیات کو پروگرام میں مدعوکیاجائے جو اپنی علمی، سماجی و قومی خدمات کی وجہ سے پاکستانیوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔پاکستان یونین ناروے اس بارانیس اگست کے مین پروگرام اوربیس اگست کو میڈیا ورکشاپ کے علاوہ ، اکیس اگست کو جبری شادی کے ایشوپر اور بائیس اگست کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے موضوع پربھی الگ الگ سیمینارز کا انعقاد کرے گی۔

Recommended For You

Leave a Comment