این اے 120 : بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی چیلنج

Kulsoom and Maryam

پاکستان عوامی تحریک نے بیگم کلثوم نوازکے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کرتے ہوئے انہیں چیلنج کردیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے بعد قومی اسمبلی کی نشست کے لیے لاہور کے حلقے این اے 120 میں ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیگم کلثوم نوازکوامیدوارنامزد کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈاکٹر یاسمین راشد کواس حلقے میں امیدواررکھا ہے۔ اس کے علاوہ حلقے میں آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا ہے جو عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری نے ریٹرننگ آفیسر محمد شاہد کو جمع کرایا۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ کلثوم نوازشریف نے کاغذات میں اقامہ ظاہر کیا مگر اقامے کا معاہدہ چھپایا، انہوں نے اقامے میں ملنے والی تنخواہ کو بھی ظاہر نہیں کیا جب کہ اقامے میں اپنا عہدہ ظاہر نہیں کیا جو ڈپٹی چیئرپرسن کا ہے۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment