پاکستان یونین ناروے کی جنرل اعجازاعوان کو ناروے آنے کی دعوت، اوورسیزپاکستانیوں کے جذبات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہوں، جنرل اعجاز

Ch Qamar Iqbal Pakistan Union Norway

پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے ممتاز دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ اعجاز اعوان کو آزادی پاکستان کے حوالے سے یونین کی سالانہ تقریب میں شرکت کے لیے ناروے آنے کی دعوت دی ہے۔
جنرل اعجازاعوان جو دہشت گردوں کے خلاف سوات آپریشن کی کمانڈ کرچکے ہیں، دفاعی امور کے ماہرہونے کے علاوہ برونائے دارالسلام میں پاکستان کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔ 
پاکستان یونین ناروے کی سالانہ تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں پچیس اگست کو منعقد ہوگی جس میں پچھلے سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان اور ناروے کے صفحہ اول کے سیاسی زعما، مدبرین، مبصرین، دانشور، سماجی شخصیات اور صحافی شرکت کریں گے۔

General Ejaz Awan and Syed Sibtain Shah
اس سلسلے میں جمعہ کے روز سینئر پاکستانی صحافی اور ریسرچ سکالر سید سبطین شاہ نے اسلام آباد میں پاکستان یونین ناروے کے نمائندہ کی حیثیت سے جنرل اعجاز اعوان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نارویجن پاکستانیوں کے ناروے میں کردار اور خاص طور پر پاکستان یونین ناروے کی نارویجن پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جدودجہد کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ 
سید سبطین شاہ نے بتایاکہ ناروے میں مقیم پاکستانیوں کی اکثریت کا تعلق کھاریاں اور گجرات سے ہے اور یہ لوگ ساٹھ اور ستر کی دہائی میں معاش کی تلاش میں ناروے آئے۔ 
اس زمانے میں نارویجن پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان ورکرز ویلفیئر یونین بنائی گئی جس کے روح رواں چوہدری محمد اسلم المعروف میاں خاں دھکڑ تھے۔ موصوف کی وفات کے بعد نوے کی دہائی میں چوہدری قمراقبال نے پاکستان یونین ناروے کے پلیٹ فارم خدمات کے تحت کو برقرار رکھا ہواہے۔ 
جنرل اعجاز نے نارویجن پاکستانیوں کی اپنے آبائی وطن پاکستان سے محبت کے جذبے کو سراہا اور کہاکہ وہ سمندرپار پاکستانیوں خصوصا نارویجن پاکستانیوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ انھوں نے خاص طور پر چوہدری قمراقبال کی سربراہی میں پاکستان یونین ناروے کی نارویجن پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اور ناروے اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے جدوجہد کو سراہا۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان ایک وسیع ذخائر والا ملک ہے۔ صرف نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اگر پاکستان میں نظام بہتر ہوجائے تو سمندر پار پاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار بھی ہوجائے گی۔




Recommended For You

Leave a Comment